سیالکوٹ:ریسکیو1122 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو1122 سیالکوٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی۔
سال2023میں ریسکیو سیالکوٹ کو 27000 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، ریسکیو نے بروقت ریسپانس کر کے 24600قیمتی جانوں کو بچایا۔ انجینئر نوید اقبال۔

ریسکیومیڈیاکوآرڈینیٹر سیالکوٹ محمد وسیم کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو سیالکوٹ کی سالانہ کارکردگی کا جائزلینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر کیا، جس میں ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب، ریسکیواینڈسیفٹی پسرور آفیسر محمد احسان،سمبڑیال سمیع اللہ گوندل، ڈسکہ محمد سلطان، اسٹیشن انچار ج ضیاء لمصطفی، ٹرانسپورٹ بحالی انسپکٹر محمد عثمان کے علاوہ دوسرے اسٹیشینز کے انچارجز بھی شامل تھے۔ اجلاس کے دوران ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو سیالکوٹ کنٹرول کو سال 2023میں 239065کالز موصول ہوئیں جس میں سے27000ایمرجنسی کالز باقی معلوماتی یا غیر ضروری کالز تھیں۔

ایمرجنسی کالز میں 9459سڑک کے حادثات،698آگ کے واقعات،37ڈوبنے کے واقعات6عمارتیں گرنے کے واقعات،12617میڈیکل ایمرجینسیز، 779کرائم ایمرجنسی کالز، اور2515جانور ریسکیو کرنے اور دیگرریسکیوآپریشن کے علاوہ بلندی سے گرنے کہ 889واقعات شامل ہیں۔ بعدازں سال 2023میں میجر حادثات میں 3آگ لگنے کہ واقعات اور 1عمارت گرنے کا واقع شامل ہے۔ ریسکیو1122نے بروقت ریسپانس کر کے25753 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں سے8288متاثرین کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی،16258زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ1153زخمی موقع پر یا ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو1122 نے مو ن سون اور سیلاب کے سیزن کے دوران 54لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ریسکیو1122نے آگ لگنے کے واقعات میں نہ صرف لوگوں کی جانوں کی حفاظت کی بلکہ کروڑوں مالیت کا سامان بھی بچایا۔ ریسکیو1122نے بہتر طبی سہولیات کے لیے مریض منتقلی سروس کے تحت 482مریضوں کوبیسک ہیلتھ کئیر سے ایڈوانس ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیوسیالکوٹ کی واٹر ریسکیو ٹیم نے ضلع قصور میں بھی سیلابی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ریسکیو1122نے لوگوں میں حادثات سے بچاؤ اور مدد کی آگاہی مہم کو بھی جاری رکھا جس میں عام لوگوں کے لیے ابتدائی طبی امداد کی تربیت، آگ سے بچاؤ شامل تھا ۔ ریسکیو1122نے261 تربیتی کورس کروائے جن میں 4677لوگوں کو تربیت مہیا کی گئی، جبکہ پانچ روزہ تربیتی کورسCADREکے19سیشنزمیں 412لوگوں کو تربیت مہیا کی گئی۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کی50فٹ سے بلند عمارتوں میں آگ کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بھی باقاعدہ طور پر بلڈنگ انسپیکشن کا آغاز کیا تاکہ عمارات کو محفوظ بنا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ریسکیو1122 کے ریسکیو رضاکار دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان ریسکیورز کے ساتھ شانہ بشانہ ریسکیووارڈن انچارج جمیل جنجوعہ کی سربراہی میں کھڑے ہوتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع میں ہونے والی پولیو مہم میں بھی حصہ لیا، لاری اڈہ کے مختلف مقامات پر، سبلائم چوک اور دبرجی چوک میں رضاکاروں نے سال2023میں ہونے والی مختلف پولیو مہم میں 3850 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے پیش نظر عوام الناس کو تنگی و تکلیف سے بچانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ریسکیو رضاکاروں نے ریسکیورز کے ساتھ ملکر ایمرجنسی ڈیوٹیز بھی پرفارم کیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے میٹنگ کے آخرمیں کہا کہ سال2023میں ریسکیو 1122ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں عوامالناس کی خدمت میں سرشار رہی ہے۔ ریسکیو کی سالانہ کارکردگی کو سراہااور تمام ریسکیورز کو اسی جوش و جذبہ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے اولین مقصد کے تحت معاشرے کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی تلقین کی اور تمام انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سروس کے معیار کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قبول نہ ہو گی۔

Leave a reply