سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ ) پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے سرغنہ سمیت 6 ارکان کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ، رقم نقدی اور اسلحہ ناجائز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شہریار عرف شہری ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو اور اسلام عرف سلاما چور گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت. شہر یار عرف شہری ولد محمد شبیر سکنہ اورا چوک سیالکوٹ،عبدالرحمٰن ولد افتخار احمد سکنہ کاکے والی، شہزاد ولد شعبان سکنہ ڈھلورا تحصیل ظفر وال ضلع نارووال، محمد اسلام ولد محمد شفیع سکنہ پکا گڑھا سیالکوٹ.محمد فیصل ولد محمد امین سکنہ سیالکوٹ،غلام مرتضیٰ ولد عبدالمجید سکنہ ڈھنگلہ سیالکوٹ
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 51 لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ، رقم نقدی 4 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور 02 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو خطر ناک گینگز کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔