سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)نگران وزیرا علی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز کر دیا گیا،ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں ٹیموں کا کریک ڈاؤن، درجنوں عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ، تجاوز کنندگان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا،
یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے آپریشن کے حوالے سے بتائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں انتظامی و بلدیاتی افسران کو اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں، گزشتہ روز اے سی سمبڑیال احسن ممتاز کی زیر نگرانی مختلف شاہراہوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے شاہراہوں سے تجاوزات ختم کردی گئیں اور تجاوز کنندگان پر جرمانے بھی عائد کئے گے،
اسی طرح اے سی ڈسکہ انور علی کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کے دوران تجاوز کنندگان کو شاہراہوں سے ہٹا دیا اور انکا سامان بھی ضبط کر لیا، تحصیل پسرور میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کی نگرانی اے سی قمر محمود منج نے کی اور تجاوزات ختم کرا دیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جامع اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ تحصیلوں میں بھی یہ کاروائی جاری رہے گی۔