سیالکوٹ: پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے)منشیات کے خلاف پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

ایس ایس پی پٹرولنگ عبدلوہاب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے دوران چیکینگ شہزاد مسیح سکنہ ڈسکہ کے قبضہ سے 1050 گرام منشیات برآمد کر کے تھانہ بمبانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کے لیا گیا

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی ایس عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی

Comments are closed.