سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض )جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام 2 مسافر گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی۔ ایف ائی اے حکام کے مطابق جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 مسافر گرفتار۔
ملزمان سے یونان کے جعلی وی وی او سی کارڈ بھی برآمد۔ملزمان کے پاسپورٹس پر یونان کی جعلی امیگریشن اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔