سیالکوٹ (شاہد ریاض نمائندہ باغی ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 135واں اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا، ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر، ان رجسٹرڈ، ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے کی پاداش میں 46میڈیکل اسٹورز کے خلاف کیسسز کی سماعت کی گئی، ڈرگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 5 میڈیکل اسٹورز کے چالان ڈرگ کورٹ لاہور بھجوا دیئے گئے۔

اجلاس میں سی ایس او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرول نائلہ ارشد، سیکرٹری ڈی سی کیو ، ڈرگ انسپکٹرز اور فارماسسٹ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا کہ ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر میڈیکل اسٹورز اور میڈیسن کی ڈسٹری بیوشن کا کام کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر ادویات کی سپلائی چین کی ایس او پیز کے مطابق یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص ڈرگ کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور ایسا نہ کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Shares: