سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)حکومت پنجاب کے خصوصی رمضان ریلیف پیکج "نگہبان” کے تحت ضلع سیالکوٹ میں مجموعی طور پر 83275 گھرانوں کو راش فراہم کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت اس پیکج سے 3لاکھ89ہزار سے زائد مستحق شہری مستفید ہوئے ، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ن

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے رمضان پیکج کے تحت چاروں تحصیلوں میں مستحق افراد کو راشن فراہم کیا گیا ، ہر راشن پیک میں دس کلو گرام آٹے کا تھیلہ، دو کلو گرام گھی،دو کلو گرام چاول، دو کلو گرام چینی اور بیسن شامل تھا۔

انہوں نے رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کےلئے بھرپور محنت سے کام کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں ٹیموں، مستحقین کی تصدیق کرنے والی ٹیموں کے ارکان کی خدمات کو زبردست سراہا ہے۔

دریں اثناءڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ کرسچیئن ہائی سکول کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شفاف امتحانات کے انعقاد، امیدواروں کو سہولیات کےلئے حکومت پنجاب اور ایجوکیشن بورڈ کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Shares: