باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی کوچنگ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ سٹیڈیم میں تالی بجانے والا کوئی نہیں ہوگا تو فینز کو مس کریں گے۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا اسٹار پہننے کا ایک الگ ہی جذبہ ہوتا ہے، جس مقصد کے لیے کرکٹ کھیلنا شروع کرتے ہیں اس کا حصہ بننا فخر کی بات ہوتی ہے،سپورٹنگ اسٹاف میں وہ لوگ ہیں جن کو دیکھ کر بڑے ہوئے کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہوا.

فواد عالم کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ ڈریسنگ روم شئیر کیا ، اب ان کی کوچنگ میں کھیل رہا ہوں،جب وہ کھیل رہے تھے تو ان سے سیکھنے کو ملا اور اب کوچنگ سے سیکھ رہے ہیں۔

فواد عالم کا مزید کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے آئندہ دو ماہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے ،ٹور ایک فیملی کی طرح لگ رہا ہے،چھوٹا ہو یا بڑا سب ایک دوسرے کا خیال رکھ رہے ہیں،کرکٹ کے ساتھ ان ڈور گیمز بھی کھیل رہے ہیں۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ فیملی کو مس کر رہا ہوں لیکن ملک ہمیشہ پہلے آتا ہے،آگے بڑھنے کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں،مشکل وقت ضرور ہے لیکن فیملی اس کو سمجھتی ہے،فینز نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا،اسٹیڈیم میں تالی بجانے والا کوئی نہیں ہوگا تو فینز کو مس کریں گے۔

Shares: