پاک جنوبی افریقہ آخری ون ڈے ، اسٹیڈیم میں دو غیر معمولی واقعات

یہ میچ صرف میچ نہیں بلکہ زندگی، محبت اور کرکٹ کا جشن بن گیا

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلا گیا جہاں اسٹیڈیم میں دو غیر معمولی مگر خوشگوار واقعات ہوئے –

باغی ٹی وی : جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 36 رنز سے شکست دی، وینڈیررز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ صرف میچ نہیں بلکہ زندگی، محبت اور کرکٹ کا جشن بن گیا –
baby
اسٹیڈیم میں ایک تماشائی خاتون نے بچے کو جنم دیا، میچ دیکھنے والے جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان اسکور بورڈ پر کیا گیا،اسکور بورڈ پر لکھا تھا ‘مسٹر اینڈ مسز رابینگ کو صحت مند بچے کی پیدائش پر مبارک ہو’۔

دوسری جانب ایک تماشائی نے اسٹیڈیم میں ہی ایک لڑکی کو شادی کی پیشکش کی جسے اس نے قبول کرلیا۔
sports
دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں صارفین دنیا بھر سے جوڑے اور دنیا میں آنے والے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے میزبان ملک کو پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا تھاسیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 36 رنز سے شکست دے کر یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔

آخری ون ڈے میں قومی ٹیم کی جیت میں اوپنر صائم ایوب نے اہم کردار ادا کیا اور 91 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی، شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.