کیلیفورنیا: ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے خبردار کیا ہے کہ اسٹار لنک سیٹلائٹ بے قابو ہو گیا ہے اور اس کے زمین پر گرنے کا خطرہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپیس ایکس نے خبردار کیا ہے کہ مدار میں موجود اسٹار لنک سیٹلائٹس میں سے ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے بےقابو ہونے والا سیٹلائٹ کسی مسئلے کا شکار ہوا جس کے بعد وہ ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا، اب یہ ٹوٹے ہوئے ٹکڑے خلا میں تیر رہے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ سیٹلائٹ کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے آنے والے ہفتوں میں مدار سے زمین پر گر سکتے ہیں،اسپیس ایکس نے صارفین اور متعلقہ حکام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے تاہم ابھی تک کسی نقصان یا خطرے کی تصدیق نہیں ہوئی،کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس صور تحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر کرے گی۔








