اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 775 ارب 90 کروڑ روپے حاصل کیے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 15 اکتوبر کو ہونے والی نیلامی کے لیے 750 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم مجموعی طور پر 1849 ارب 10 کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ مدت والے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 182 ارب 40 کروڑ روپے، تین ماہ کی مدت والے بلز سے 321 ارب 80 کروڑ روپے، 6 ماہ کی مدت والے بلز سے 60 ارب 90 کروڑ روپے جبکہ ایک سالہ مدت والے ٹریژری بلز سے 210 ارب 80 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔
مزید بتایا گیا کہ ایک سے چھ ماہ تک کی مدت کے حامل بلز پر منافع کی شرح میں گزشتہ نیلامی کے مقابلے میں 4 سے 5 بیسس پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایک سالہ مدت والے بلز پر منافع کی شرح میں 6 بیسس پوائنٹس اضافہ ہوا.
سیالکوٹ: 235 کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز دینے کا اعلان