سٹیٹ بینک مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائزز کا دن منایاگیا

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)اسٹیٹ بینک کے زیر اہتمام مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائرز کا دن منایا گیا .

چیف مینجر اسٹیٹ بینک ،سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹ ،صدر کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آبادشکیل اعظم خان،بینکوں کے ضلعی سربراہان و دیگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو بریفننگ دی جبکہ مختلف ایس ایم ایز کے مالکان اور ضلعی تاجر تنظیموں کے نمائندگان متعلقہ اداروں کے افسران نے سیمینار میں شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ مائیکرو، چھوٹی اور در میانے حجم کی انٹر پرائزز (ایم ایس ایم ایز) کے متعلق اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر بینک دولت پاکستان کے زیرِ اہتمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ سیمیناراسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”ایم ایس ایم ای مالیات : شمولیتی نمو کا محرک“ کے عنوان سے منعقد کیے جانے والے سیمینار کے انعقاد کا مقصد شمولیت پر مبنی معاشی نمو، روزگار کے مواقع کی تخلیق اور غربت میں کمی کے حوالے سے ایم ایس ایم ایز کے کلیدی کردار کا اعتراف کرنا ہے۔

تقریب کے دوران اسٹیٹ بینک اور مالی ادارے مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائزز (ایم ایس ایم ایز) کو قرضوں میں پائیدار اضافے کے ذریعے اس شعبے کی ترقی کو تقویت اور تحریک دینے کےمتعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شمولیت پر مبنی نمو کے حصول میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز کے کلیدی کردار کو بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ سراہنے کی خاطر یہ دن منانےکے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں تاکہ نمایاں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائز، بینکوں اور علاقائی تجارتی تنظیموں کو شرکت اور اس شعبے کی نمو کو تحریک دینے کی خاطر شراکت داریاں بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔

Leave a reply