مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعہ کرن کے علاقے میں ہفتہ کی صبح محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے (اسٹیجڈ انکاؤنٹر) میں نشانہ بنایا گیا۔بھارتی فورسز نے اس کارروائی کو ’آپریشن پِمپل‘ (Operation Pimple) کا نام دیا ہے، جو جمعے کے روز شروع کیا گیا تھا اور تاحال جاری ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کو آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) جیسے ظالمانہ قانون کے تحت حاصل استثنیٰ نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مزید جری بنا دیا ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس واقعے کو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی منظم کوشش قرار دیا ہے، جسے اقوامِ متحدہ بھی تسلیم کر چکی ہے۔
پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے مساجد کا مقدس تحفہ
کراچی میں غیر قانونی ہتھیاروں کی ترسیل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
غزہ نسل کشی کیس: نیتن یاہو اور 36 اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ جاری








