سٹیل مل بند پھر بھی ملازمین تنخواہیں لے رہے ہیں، سب کو نکالیں، چیف جسٹس برہم

سٹیل مل بند پھر بھی ملازمین تنخواہیں لے رہے ہیں، سب کو نکالیں، چیف جسٹس برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے پاکستان اسٹیل مل کے معاملے پر جواب طلب کر لیا

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل 2015سے بند پڑی ہے اسٹیل مل کی بندش کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں مراعات مل رہی ہے ،حکومت پر سالانہ اربوں روپےکا بوجھ اسٹیل مل کا پڑ رہا ہے سیکریٹری صنعت و پیدوار معاملے کو فوری طور پر دیکھیں،

چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ حکومت ان تمام ملازمین کو فارغ کرے،پاکستان اسٹیل مل بہت مسائل پیدا کر رہی ہے ،لگتا ہے ملک کا سارا بجٹ اسٹیل مل میں چلا جائے گا،اگر حکومت پاکستان اسٹیل مل چلانا چاہتی ہے نئے لوگ بھرتی کرے ،موجودہ ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑ گئی ہے،اسٹیل مل کے ملازمین کو نوکری پر کیوں رکھا ہوا ؟

سپریم کورٹ نےملازم زرداد عباسی پروموشن کیس میں ہدایات جاری کیں

سپریم کورٹ نے حکم کیخلاف حکومتی درخواست خارج کردی ، وفاقی حکومت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کی گئی،حکومتی وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ اپنا حکم خود ہی واپس لے چکی ، حکمنامہ واپس لینے کے بعد اپیل غیر موثر ہوچکی،

پاکستان اسٹیل ملز4 ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس کا فیصلہ7سال بعد سنا دیا گیا

جسٹس گلزار احمد نے پاکستان اسٹیل کی کارکردگی پراظہاربرہمی کیا، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیوں نہ پاکستان اسٹیل کے معاملے کانوٹس لے لیں، پاکستان اسٹیل کی پیداوارصفر ہے، اپنی جیبیں بھرنے کیلئے مل کوتباہ کیا گیا، حکومتی وکیل نے کہا کہ پراویڈنڈ فنڈزکی ادائیگی کیلئے فنڈزنہیں، تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کررہےہیں،

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

Comments are closed.