وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد،وزیرنجکاری میاں محمدسومرو، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزپاکستان اسٹیل عامرممتازودیگرشریک ہیں.
مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی
وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی کیلیے چین،روس کی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی، اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی بحالی سے متعلق کوششوں اور مختلف آپشنز پر غورکیا گیا.
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،سالہا سال سے پاکستان اسٹیل سرکاری خزانے پر بوجھ بنی رہی،حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے پاکستان اسٹیل کو بحال کرکےمنافع بخش ادارہ بنایاجائے