سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان سٹیل ملز کے 5 ہزار 744 ملازمین کی برطرفی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا.
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی انتظامیہ نے ملازمین کو برطرف کرنے کے بعد لیبر کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں سے انتظامیہ کے حق میں فیصلہ آیا، تاہم ملازمین کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل کرتے ہوئے اس فیصلے کو اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا جس پر ٹربیونل نے لیبر کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اس حوالے سے ملازمین کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پاکستان سٹیل ملز کے آڈٹ سے متعلق گواہوں کا ریکارڈ ہی غائب کر دیا گیا جو کہ سنگین قانونی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف ہوا، پاکستان سٹیل ملز کی 75 ایکڑ زمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو استعمال کی زبانی اجازت دینے کا انکشاف ہوا، جس پر چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 4 افراد کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا۔
کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد
کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق
ْمفتیان کرام کا کام فتوی دینا ، ریاست کو صورت حال دیکھنی پڑتی ہے، وزیر مذہبی امور
پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ
کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری