چارسدہ:معاشرے میں انسانیت مر رہی ہے اور بے حسی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ چھوٹے بچوں کو بھی قتل کرنےوالے کے دل میں کبھی خوف خدا نہیں آیا، ایک ایسے ہی تازہ واقعہ میں کے پی کے ریجن چارسدہ کے تھانہ سرڈھیری کی حدود فارم کورونہ میں سوتیلی ماں نے دو بیٹیوں کو زہر دے کر قتل کر دیا۔

چارسدہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بیہمانہ قتل سے ہر طرف خوف کی فضا قائم ہے ، پولیس کے مطابق آٹھ سالہ منیبہ اور چھ سالہ سنیرا کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں، بچیوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی

تھانہ ڈھیری کی پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والی کمسن بچیوں کی والدہ نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کر لی ہے جبکہ پولیس نے تاحال ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا ہے۔پولیس چھاپے مار رہی ہےاور قاتلہ ماں کوگرفتارکرنے کے لیے تمام ترکوششیں اور وسائل بروئے کار لارہی ہے

پیش نہ ہوئے تو فرد جرم کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا، الیکشن کمیشن

پولیس رپورٹ کے مطابق چارسدہ کا متاثرہ خاندان کا تعلق نوشہرہ سے ہے جوکہ کچھ عرصہ پہلے نوشہرہ سے منتقل ہوکر چارسدہ میں کرائے کے گھر میں مقیم تھا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کے والد فرمان محنت مزدوری کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن قبل بھی صوابی میں ایک بڑی قتل کی واردات کی گئی ، جس میں صوابی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بیوی کی قتل میں ملوث شوہر اور دیور کو گرفتا ر کرلیا تھا ۔

حکومت کے پاس قانون کی خلاف ورزی پر کاروائی کا اختیار ہے،چیف جسٹس

ترجمان صوابی پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی محمد فہیم سکنہ زیدہ نے تھانہ صوابی میں رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو ناچاقی کی بنا پران کی بہن کوشوہر محمد عمران اوردیور ساجد زما ن ساکنان باجا نے قتل کیا ہے جس پرایس ایچ او تھانہ صوابی الطاف خان نے پولیس نفری نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کرلیا ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Shares: