انگلش کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر اسٹیورٹ براٹ کے بعد 100 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر اسٹیون فن نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا-

باغی ٹی وی : نیوز ایجنسی کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے سینئیر فاسٹ بولر 34 سالہ اسٹیون فن گھٹنے کی انجری کے باعث2023 کے سیزن میں زیادہ ایکشن میں نہیں دکھائی دیئے تاہم پیر کو انہوں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔

اسٹیون فن نے اپنی کاؤنٹی سسیکس کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ میں گزشتہ 12 مہینوں سے اپنے جسم کے ساتھ جنگ ​​لڑ رہا ہوں تاہم اب میں نے شکست تسلیم کر لی ہے، میں ناقابل یقین حد تک خوش قسمت ہوں کہ میں نے اتنی کرکٹ کھیلی،کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اپنی صلاحیتوں سے کرکٹ کو کچھ واپس دے سکوں۔

انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

اسٹیون فن نے 2010 میں بنگلادیش کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 36 ٹیسٹ ، 69 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اسٹیون فن نے ٹیسٹ میں 125، ون ڈے میں 102 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 27 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 570 فرسٹ کلاس وکٹیں بھی ان کے نام ہیں، اس کے علاوہ وہ 3 بار ایشیز جیتنے والی انگلینڈ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیا ،بین اسٹوکس نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس رکھنے کیلئے گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوکس ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں بین اسٹوکس مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر سکتے ہیں، وہ ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انگلینڈکے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ بھی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

Shares: