سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

0
44

تبدیلی سرکار کے جانے کے بعد ڈالر کی بھی پرواز نیچی ہونا شروع ہو گئی ہے،ملکی سیاست میں بدلتی ہوئی صورتحال کے گہرے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن چڑھنے پر سٹاک مارکیٹ کھلی تو کاروباری میں ہوشربا تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر کاروباری افراد بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں

سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد اضافہ ہونا شروع ہوا اور ہوتا ہی چلا گیا ، انڈیکس اب تک 1416 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 860 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی حیران کن کمی ہوئی ہے ڈالر کاروبار کے آغاز سے اب تک 182.99 روپے پرآ گیا ہے اس سے قبل ڈالر 7 اپریل کو ملک کی بلند ترین سطح 188 روپے 18 روپے پر بند ہوا تھا ،

ن لیگی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ڈالر 189 سے 182 تک گرگیا،

Leave a reply