ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)بدنام زمانہ ایک مجرم گرفتار،چھینی گئی موٹرسائیکل اورناجائزپسٹل برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 22 نومبر 2022 کو دوپہر کے وقت 2 نامعلوم ملزمان نے بابڑہ لنک روڈ ولیج بصریو جوکھیو کے قریب اسلحے کے بناپر پیر عبدالرحمان شاہ سے ایک CD-70 موٹر سائیکل، ایک ویگو ٹیل موبائل فون، شناختی کارڈ، پرس اور 15 ہزار کیش چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ پیر عبدالرحمان شاہ کی مدعیت میں تھانہ گھارو پر درج کردیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو روڈ ناریل فارم کے قریب کامیاب کارروائی کرکے 1 بدنام عادی کرمنل حبیب اللہ ولد عبداللہ آگھڑو کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نشاندھی پر مدعی پیر عبدالرحمان شاہ سے چہینی گئیCD-70 موٹر سائیکل اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل برآمد کرلی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے ضلع ٹھٹہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔
Shares: