تہذیب کی کہانی Story of Civilization کے مصنف ول ڈیورانٹ

ول ڈیورانٹ نے 1913 میں ایرئیل نامی 20 سالہ لڑکی سے پسند کی شادی کی
writer

تہذیب کی کہانی Story of Civilization کے مصنف ول ڈیورانٹ

باغی ٹی وی: امریکہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ تصنیف” تہذیب کی کہانی” Story of Civilization کے مصنف، فلسفی اور مورخ ول ڈیورانٹ 5 نومبر 1885 میں نارتھ ایڈمز میساچوسٹس میں پیدا ہوئے انہوں نے سینٹ پیٹرز کالج نیوجرسی سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں اسی کالج آف یونیورسٹی میں لیکچرر مقرر ہوئے وہ وہاں لاطینی، فرانسیسی، انگریزی اور جیومیٹری پڑھاتے رہے ول ڈیورانٹ نے 1913 میں ایرئیل نامی 20 سالہ لڑکی سے پسند کی شادی کی جس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی کی سرکاری ملازمت چھوڑ دی اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ یورپ کی سیاحت کیلئے روانہ ہو گئے ۔

انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے 1917 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، ول ڈیورانٹ نے متعدد کتابیں لکھیں جن میں سب سے زیادہ عالمی شہرت اور پذیرائی 11 جلدوں پر مشتمل ان کی کتاب ” اسٹوری آف سولائیزیشن” (تہذیب کی کہانی)کو حاصل ہوئی تاہم ان کی دیگر تصانیف بھی بہت بڑی اہمیت کی حامل ہیں ، ول ڈیورانٹ کی 7 نومبر 1981 میں وفات ہوئی۔ ان کی تصانیف کی دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں جن میں اردو بھی شامل ہے ۔ ول ڈیورانٹ کی چند تصانیف کی فہرست درج ذیل ہے۔

1. (Philosophy and the Social Problem)
2. (The Story of Philosophy)
3.(The Story of Civilization)
4. (Transition)
5. (The Mansions of Philosophy)
6. (The Case for India)
7. (The Pleasures of Philosophy)
8. ( The Lessons of History)
9. (Interpretations of Life)

Comments are closed.