اسٹریٹ کرائم کی روک تھام ، کراچی پولیس کی نئی حکمت عملی تیار

0
44

کراچی پولیس نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کےلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے-

باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرسندھ پولیس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفیکیشن کےمطابق پولیس ٹریننگ سینٹرز سے اہلکاروں کو مختلف علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے۔

ڈی جے گروپ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سے ایک ہزار اہلکاروں کو ساؤتھ زون اور 900 اہلکاروں کو ویسٹ زون بھیجا گیا ہے،پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے 1200 پولیس اہلکاروں کو ایسٹ زون میں بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اہلکار علاقائی تھانے کی نگرانی میں حساس مقامات پر تعینات ہوں گے، اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے اہلکار تین شفٹوں میں سڑکوں پرتعینات کیے جائیں گے۔

حکام نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے سڑکوں پر نفری بڑھانے کے احکامات ہیں جس کے بعد تینوں زونل ڈی آئی جیز کو نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے…

قبل ازیں کراچی پولیس چیف نے کہا تھا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوچکی لیکن اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسٹریٹ کرائم سب سے آسان ہے،ب کہ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کم ہوئی ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوچکی ہے، اس سال کراچی میں 5 ہزار کیمروں کا اضافہ کیا ہے، ملزمان کی گرفتاری، تلاش کاعمل بہتراور انویسٹی گیشن کمزورہے، فور وہیل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال مجموعی جرائم میں کمی ہوئی ہے جب کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 24 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار ہوگئی ہیں، اسٹریٹ کرائم میں زیادہ تر موبائل چھیننے کی وارداتیں ہوئیں اور ان وارداتوں میں 111 افراد جاں بحق ہوئے۔

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر

Leave a reply