ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن نے کل شہر بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ نے کہا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام کا قتل پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے، اور ماضی میں بھی معروف وکلا پر متعدد بار حملے ہو چکے ہیں۔صدر بار نے بتایا کہ کل مکمل ہڑتال کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی جلد طے کیا جائے گا۔ انہوں نے واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے قاتل کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ خواجہ شمس الاسلام کو ڈیفنس فیز 6 میں اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جب وہ نماز پڑھ کر مسجد سے باہر آ رہے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کا بیٹا اور ایک اور شخص بھی زخمی ہوئے۔
بلاوایو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی زمبابوے کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح
ایف بی آر میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، 252 افسران کے تبادلے و تقرریاں
مصطفیٰ کھوکھر ریئل اسٹیٹ مافیا ، ایرانی صدر کے دورے کو سبوتاژ کیا جا رہا: عطا تارڑ
فیری سروس کا لائسنس اب ایک ماہ میں جاری ہوگا