باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)حلقہ پہاڑپور کی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں ہوں،محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے،عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل ہورہے ہیں‘ممبرصوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر۔ ان خیالات کا اظہارممبرصوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ پہاڑپور میں جتنے ترقیاتی کام میرے دورمیں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں آج تک کسی نے اس کی طر ف توجہ نہیں دی تھی۔ان کاکہناتھاکہ میں نے اپنے دورمیں حلقہ پہاڑلاتعدادترقیاتی کام کرائے۔پینے کے صاف پانی،بجلی کے کھمبے،تاریں نئے ٹرانس فارمرزکی تنصیب،گلیوں وروڈوں کی پختگی سمیت عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے لاتعدادپایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اورمزید ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ حلقے کی عوام کایقین ہی میری کامیابی ہے۔ ممبرصوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے کہاکہ میرے مخالفین بھی میرے کاموں کااعتراف کر چکے ہیں اورمیری شہرت سے بوکھلاہٹ کاشکارہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی حمایت سے آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گااورکامیاب ہوکر حلقہ پہاڑپور کی قسمت بدل دوں گا۔

Shares: