باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک کے ویژن کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورونمنٹ گورونانک ہائی سکول میں سکولوں کی بہتری کے منصوبے پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن احسن فرید، ڈسٹرکٹ آفیسر سکینڈری ثمینہ عقیل ،ڈپٹی ڈی اوسکینڈری مرزا محمد سلیم ،ڈپٹی ڈی او فی میل رخسانہ بھٹی سمیت ضلع بھر کے ہائی اور ہائیرسکینڈری سکولوں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن ونعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ،شرکاءنے سرکاری اسکولوں کی بہتری کے منصوبے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلباءکو عملی زندگی میں میںبہتر اور کامیاب بنانے کے لیے سرکاری سکولوں میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی تجویزات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی اداروں میںمزید بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے،قوم کے معمار اساتذہ اکرام ہی قوم کو بہتربناسکتے ہیں، سکولوں میں بنیادی تعلیم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے جدید علوم توضروری ہیں اس کے ساتھ ساتھ انسان کو انسانیت سے دوستی کے لیے اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے اسی تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی م،عبادت،محبت ،وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








