اوچ شریف :پینشن اورلیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی، اساتذہ کا بھرپور احتجاج

اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)پینشن اورلیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی اساتذہ کا بھرپور احتجاج
پنشن اورلیو انکیشمنٹ قوانین میں تبدیلی اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف پنجاب بھر کی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خیر پور ڈاہا خیر پور ڈاہا ۔گورنمنٹ ایلیمنٹری بوائز سکول غلاموں کھاکھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مبارک پور سمیت دیگر سکولوں کے اساتذہ اور طلبا کا احتجاج گرفتار قیادت کی فوری رہائی ، تمام مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے ، چیئرمین اگیگا رحمن باجوہ کی لاہور میں اچانک گرفتاری پر تحصیل احمد پور شرقیہ وگردونواح علاقوں کے سکولوں کے اساتذہ اور طلباء کا لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز میں ترمیم سکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیاگیا

اساتذہ نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کر دیا تحصیل احمد پور شرقیہ بھر سے ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ اور دیگر محکموں کے ملازمین نے لیو انکیشمنٹ،پنشن رولز میں تبدیلی اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی پوری زندگی ریاست کا پہیہ چلانے میں گزار دیتے ہیں لیکن نگران حکومت کے ظالمانہ اقدامات نے نہ صرف ملازمین کو جیتے جی مار دیا ہے بلکہ ان کے بچوں کا مستقبل بھی داؤ پر لگا دیاہے۔

اساتذہ نے کہا کہ وہ پر امن طبقہ ہیں جسکی وجہ سے حکومت ان کے قائدین کے خلاف ایکشن کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر قائدین کی فوری رہائی اور مطالبات کی منظوری نہ کی گئی تو ملک بھر کے تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتر کے ملازمین اور طلبہ و طالبات سڑکوں پر ہوں گے

Leave a reply