باغی ٹی وی،گوجرہ(.عبدالرحمن نامہ نگار)جماعت اسلامی چنیوٹ کے امیر پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیرمولاناحافظ فرحان اللہ نے جھنگ روڈگوجرہ میں تنظیمی آفس میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی او چنیوٹ نے چنیوٹ جماعت اسلامی کے امیرچوہدری محمد اسلام کوڈاکٹرز اور نرسوں کی حمایت کر نے پرناجائز طور پر تشددکا نشانہ بنایاجس کی ہم پر زشور مذمت کر تے ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر کارروائی کر تے ہو ئے انہیں معطل کر کے انکوائری کی جائے۔اگرانہیں معطل کر کے کارروائی نہ کی گئی تو آئی جی پنجاب پولیس کے دفتر گھیراؤ کرکے اپنے مطالبات منوائیں گے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں