منڈی بہاؤالدین : سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات مکمل ہو گئے

منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات مکمل ہو گئے طلبہ وطالبات نے اپنے نمائندے منتخب کر لئے سکولوں میں انتخابی گہما گہمی رہی۔

تفصیلات کیمطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں سرکاری سیکنڈری اور ایلیمنٹری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔

سکولوں میں عام انتخابات کی طرز پر باقاعدہ پولنگ سٹیشن ، پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے گئے۔ صدر، جنرل سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں کیلئے طلبہ وطالبات نے الیکشن لڑا۔

پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو دن ایک بجے تک جاری رہا۔ طلبہ وطالبات نے عام انتخابات کی طرز پر باقاعدہ لائنوں میں لگ کر پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران سے اپنے بیلٹ پیپرز لئے اپنے پسندیدہ امیدوار کے نشانات پر مہر لگا کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اس حوالے سے سکولوں میں کافی گہما گہمی رہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راؤ محمد شفیق نے مختلف سکولوں میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا

Leave a reply