میرپور خاص:گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث طالبہ بے ہوش، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

میرپور خاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ)گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث ایک طالبہ بےہوش ہوگئی جسے ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے ،جہاں اسے علاج کی غرض سے داخل کردیا گیا ہے
یاد رہےکہ میرپورخاص بورڈ کے تحت کلاس نویں اور دسویں کے امتحانات کے پرچوں کا آغاز ہوچکاہے ،انتہائی شدید گرمی میں ہونے والے امتحانات میں واپڈا نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لوڈ شییڈنگ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا، انتہائی سخت گرمی میں پیپر دینے والے بچے گرمی کی شدت کی وجہ سے بے حال ہوگئے، گورنمنٹ عادل بوائز ہائی سکول میں آذان نامی طالب علم بیہوش ہوگیا اوردوسرے طالب علم کے بھی بیہوش ہونے کی اطلاعات ہیں.کنٹرولر میرپورخاص بورڈ قاضی فضل الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرپورخاص بھر میں انتہائی پرسکون ماحول میں کلاس نویں اور دسویں جماعت کے پیپر ہورہے ہیں، مگر واپڈا حکام سے بارہا رابطہ کئے جانے کے باوجود پیپروں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی گئی اور انتہائی گرمی میں طلباء پیپر دینے پر مجبور ہیں، لوڈ شیڈنگ کی ہی وجہ سے امتحانی مراکز میں دو طالب علم بے ہوش ہو ئے، بورڈ کنٹرولر قاضی فضل الدین نے کہا کہ ہم واپڈا کے پیپروں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کرنے کے عمل کی انتہائی شدید اور بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں
یہ بھی پڑھیں
میرپورخاص :نویں اور دسویں کے امتحانات،بجلی غائب،2 طالب علم گرمی سے بے ہوش

Leave a reply