سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلبہ وطالبات کا پریس کلب کے باہر احتجاج

طلباء و طالبات, مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر سویڈن سفارت کار کو ملک بدر کرے مطالبہ کیا

اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلبہ وطالبات کا پریس کلب اوکاڑہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرہ میں اساتذہ طلبہ اور طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ طلبہ طالبات کی سویڈن حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی ،طلباء وطالبات مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر سویڈن سفارت کار کو ملک بدر کرے مطالبہ کیا ۔
اس دوران مقررین نے یورپ کی بدمعاشی کے خلاف مسلمان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جانے کا مشورہ بھی دیا ۔ احتجاجی مظاہرہ پر امن طور پر منتشر ہوگیا

Leave a reply