حوثیوں‌کا سعودی عرب پر ایک اور حملہ

باغی ٹی وی : یمن کے خلاف برسپیکار عرب اتحاد نے یمن سے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی جانب چھوڑے گئے ایک ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

سعودی عرب کے الاخباریہ ٹی وی نے سوموار کو اس ڈرون کو تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ اس کو حوثیوں نے سعودی عرب کے کس علاقے کی جانب داغا تھا۔العربیہ کے مطابق حوثیوں نے گذشتہ ماہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پیٹرولیم مصنوعات کے ایک تقسیمی اسٹیشن پر ایک میزائل داغا تھا جس کے نتیجے میں اس کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی تھی۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب کی شہری آبادی کی جانب بار بار ڈرون اور میزائل حملے بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کی ننگی خلاف ورزی ہیں۔

Shares: