سب نیشنل گورننس پروگرام کے تحت ورکشاپ کا انعقاد۔

0
18

ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی)
مقامی حکومت کے نظام چلاتے ہوئے نقد رقم کے انتظام کے لئے مجموعی طور پر لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے اخراجات کا تصور بہت ضروری ہے، شہریوں کو بھی پالیسی سازی کے عمل کا حصہ بننے کے لئے ترغیب دی جائے
تاکہ علاقائی مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد
تفصیلات کے مطابق سب نیشنل گورننس پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے کمیٹی روم میں مقامی سطح پر بجٹ کے احتساب، تیاری اور منصوبہ بندی کے حوالے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کی ، ورکشاپ میں ٹیم لیڈر عثمان احمد چوہدری، عمر جہانگیر، انعم حسین، چیف آفیسر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب عزیر انور، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ننکانہ صاحب سمیت ضلع بھر کی تحصیل کونسلز،میونسپل کمیٹیوں اور ٹاﺅن کمیٹیوں کے چیف آفیسرز، فنانس آفیسرز/اکاﺅنٹنٹ اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کے عہدیدران نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ایس این جی پروگرام کے عہدیدران نے مقامی سطح پر بجٹ کی تیاری، احتساب، کیش پلاننگ سمیت دیگر امور پر بحث کی۔بجٹ کے احتساب،تیاری اور منصوبہ بندی کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے دوران ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور چیف آفیسر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب عزیر انور نے دوران بریفنگ مقامی حکومت کے عہدیداروں کے لئے نقد منصوبہ بندی اور انتظامی تربیت کی اہمیت کی تائید کی اور اس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومت کے نظام چلاتے ہوئے نقد رقم کے انتظام کے لئے مجموعی طور پر لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے اخراجات کا تصور بہت ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بھی پالیسی سازی کے عمل کا حصہ بننے کے لئے ترغیب دی جائے تاکہ علاقائی مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جاسکے جبکہ ورکشاپ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کے لئے ٹریننگ کے انعقاد پر سب نیشنل گورننس پروگرام کے عہدیدران کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply