اسلام آباد: گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ صوبہ میں امن کےحوالے سےصورتحال تسلی بخش نہیں، ٹی ٹی پی اور داعش صوبے کے امن کو خراب کررہے ہیں۔
باغی ٹی وی : گورنر فیصل کریم کنڈی نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے وفد ملنے آیا جس سے سیاسی اور کے پی کے امن بارے بات چیت ہوئی ہے صوبہ میں امن کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں،ٹی ٹی پی اور داعش صوبے کے امن کو خراب کررہے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں قیام امن بارے جمعیتِ علما پاکستان سے بات چیت ہوئی ہے، ہماری کوشش ہے ہمارا اتحاد آگے چلے صوبے میں پہلے بھی ان کی خدمات ہیں خیبرپختونخوا ایسی پڑوسی کے ساتھ ہے ، جہاں سالوں بعد سپر پاور آتی اور افغانستان کو فتح کرتی ہے۔
صوبے کے اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ نیٹو فورسز 10 ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑکرگئی، جو ہمارے پولیس کے خلاف استعمال ہورہا ہے، ملک میں پولیٹیکل ول اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے سی ایم کو اپوزیشن کو آن بورڈ لینا ہوگا ، پی پی پی نے صوبہ بچاؤ کی مہم شروع کی مائن منرل کے معاملے میں سی ایم کے پی کے اسلام آباد کی بات سنتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،سرفراز بگٹی