کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان نے مارننگ شوزپر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح اُٹھتے ہی مارننگ شوز میں ناچ گانے شروع ہوجاتے ہیں۔

باغی ٹی وی : شبیر جان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے مارننگ شوز کلچر پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مارننگ شو میں صبح صبح ناچ گانے شروع ہو جاتے ہیں ہم اپنے گھروں میں بیٹھی خواتین اور بچوں کو ان ناچ گانوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں-

ہندو پنڈت کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں

نادر علی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اداکار نے پہلے پی ٹی وی کے ڈراموں میں ایسا کچھ نہیں ہوتا تھا اب صبح اُٹھتے ہی ناچ گانے ہونے لگتے ہیں بجائے اس کے اللہ کا نام لیا جائے اور کام پر جایا جائے کام پر جانے والے چلے جاتے ہیں اور جو گھر میں خواتین اور بچے رہ جاتے ہیں ان کیلئے یہ ناچ گانے رہ جاتے ہیں-

پاکستانی ڈراموں کے معیار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اب لوگوں کو دے کیا رہے ہیں وہی ساس بہو وہی لڑائی جھگڑے اور طلاق، جس ڈرامے کو دیکھیں اس میں یہی ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈراموں کے زریعے معاشرے کو سدھارنا چاہتے ہیں یا یہ چاہتے ہیں کہ ڈرامہ دیکھو اور تم بھی کھڑی ہوجاؤ، آواز اُٹھاؤ طلاق مانگو۔

شبیر جان نے کہا کہ میں بھی اس ہی کنٹینٹ کا حصہ ہوں مگر میں کیا کروں میری روزی روٹی یہی ہے، اس کے علاوہ میں کیا کروں شاید میرا ایمان کمزور ہے ورنہ ہونے کو کیا نہیں ہو سکتا۔

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا

انٹرویو میں شبیر جان نے انکشاف کیا کہ وہ اداکارہ سعدیہ امام کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے شبیر جان نے بتایا کہ وہ کچھ نجی وجوہات اور مسائل کی وجہ سے سعدیہ امام کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، ایک وقت محسوس کیا کہ ہمارے درمیان چیزیں گڑبڑ ہورہی ہیں کیونکہ وہ ہمارے خاندان میں بہت زیادہ گھل مل رہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے شمالی علاقہ جات گئے تھے جہاں وہ میری بیوی کے سامنے مجھ سے گلے لگ گئیں، جو نامناسب تھا، یہ اس قسم کی چیزیں ہیں جو ہمیشہ مسائل پیدا کرتی ہیں اور بیویاں چیزوں کو سمجھ نہیں پاتی۔

سینئیر اداکار نے بتایا کہ سعدیہ امام کے ساتھ ان کی گہری دوستی تھی اور ان کے درمیان کوئی افیئر نہیں تھا لیکن میں نے یہ فیصلہ اپنی اہلیہ کے احترام کے لیے کیا تھا، جس کی وجہ سے میں نے آج تک انکے ساتھ کام نہیں کیا۔

سلمان خان کے بعد شادی کروں گا،باہو بلی اسٹار پربھاس

Shares: