ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران آٹا پر6 ارب 12 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں چھ ماہ کے دوران آٹا پر چھ ارب 12 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی دس کلو آٹا کے 9754943 تھیلے تقسیم کردئیے گئے ڈی جی خان ڈویژن کی 71 فلور ملز کو روزانہ کا گندم کوٹہ بڑھا دیا گیاکمشنر خالد منظور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان و تونسہ محمد انور بریارکے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔اجلاس میں یوریا کھاد اور پرائس کنٹرول کے معاملات سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا .کمشنرنے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں سبسڈی آٹا کا روزانہ کو کوٹہ اور ٹرکنگ پوائنٹس بھی بڑھا دئیے گئے ہیں اب شہریوں کو روزانہ 75530 آٹا کے تھیلے سبسڈی پر دئیے جانے لگے ہیں۔ڈویژن میں سبسڈی آٹا کے ٹرکنگ پوائنٹس بڑھا کر 152 کردئیے گئے ہیں۔536 مقررہ دکانوں پر بھی سبسڈی کا آٹا دستیاب ہوگا . دس کلو آٹا پر 648روپے فی تھیلا سبسڈی دی جا رہی ہے .کمشنر خالد منظور نے آٹا،گندم اور کھاد کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے سخت اقدامات کے احکامات جاری کردئیے انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔فرائض کی انجام دہی میں سستی پر مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لے لئے جائیںگے۔مجسٹریٹس کا اختیارات سے تجاوز بھی برداشت نہیں ہوگا۔ معیاری آٹا یقینی بنانے کیلئے فلور ملز سے آٹا کے نمونے لیکر تجزیاتی رپورٹ حاصل کی جائے،کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ہرممکن معاشی ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے کہا کہ ٹرکنگ پوائنٹس کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے ہوٹلزمالکان اور دیگر کاروباری افراد کی حوصلہ شکنی کیلئے کمپیوٹر ریکارڈ پر نظر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام شہری تک سبسڈی آٹا کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر نظر رکھی جارہی ہے۔ سخی سرور،راکھی گاج،بواٹہ،ترنمن اور دیگر چیک پوسٹ پر عملہ کو فعال کردیا ہے۔فلور ملز سے روزانہ کی بنیاد پر گندم کی پسائی اور سیل پوائنٹس پر فروخت کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

Leave a reply