اوچ شریف : پر کشش انعامات کا لالچ دے کر غیرمعیار پیسٹی سائڈز کی فروخت جاری

اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)پر کشش انعامات کا لالچ دے کر دو نمبر زرعی ادویہ کی فروخت جاری
ملک کی معشیت میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حثیت حاصل ہے جعلی زرعی ادویات جعلی کھاد اور جعلی سیڈ بنانے اور بیچنے والوں نے زراعت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے زرعی ادویات اور سیڈ کے کاروبار سے وابستہ افراد دن بدن خوشحال جبکہ کسان مسلسل بدحالی کی طرف جا رہے ہیں ملک میں جہاں زرعی ادویات اور بیج بنانے والی اچھی کمپنیاں موجود ہیں وہاں جعلی زرعی ادویات اور بیج بنانے والی کمپنیاں بھی سرگرم ہیں جو اپنے ملازمین کو مہنگی گاڑیاں بونس سیروسیاحت کے ٹور پیکچ دیئے کر کسانوں کو جعلی زرعی ادویات اور جعلی بیج دے کر مال اکٹھا کرنے میں مصروف عمل ہیں اور کسان بے چارہ سخت محنت کرنے کے باوجود فاقہ کشی کی حالت میں ہے
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونوح میں دو نمبر اور جعلی زرعی ادویات کو فروخت کرنے کے لئے ڈیلرز کی جانب سے زمینداروں کو پر کشش انعامات کا لالچ دے کر لوٹا جا رہا ہے،ڈیلرز کی جانب سے کسانوں کو آفرز کی جاتی ہیں کہ ان کی کمپنیوں کی ادویات خریدنے پر گاڑی ،سونا،بھاری رقم اور پاکستان کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرائے جائے گی ،کسانوں کو لالچ دے کر دو نمبر زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے کسان کو ان دو نمبر اور جعلی ادویات کی بڑی مقدار فروخت کر دیتے ہیں،کچھ دنوں تک قرعہ اندازی کا کہہ کر ٹالا جاتا ہے اس کے بعد نہ تو کسانوں کا کوئی انعام نکلتا ہے اور نہ ہی وہ دو نمبر جعلی زرعی ادویات ڈیلرز واپس لیتے ہیں۔جبکہ محکمہ زراعت کے افسران کی خاموشی کے باعث دو نمبر اور جعلی زرعی ادویات کا دھندے کرنے والے کھلے عام کسانوں کو لوٹ رہے ہیں،کمشنر بہاول پور کی واضح ہدایات کے باوجود بھی محکمہ زراعت کے افسران کی جانب سے دو نمبر اورجعلی زرعی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا جاتا

Leave a reply