میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری) تھانہ خانپور مہر پولیس نے ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ اور ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مفرور ملزم معین علی ولد حامد میرانی کو گرفتار کر لیا۔
ملزم معین علی گوٹھ ابل میربحر تعلقہ گھوٹکی کا رہائشی ہے اور کرائم نمبر 522/2024 اور کرائم نمبر 08/2025 میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ اے سیکشن گھوٹکی کے حوالے کر دیا جائے گا۔
ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں گٹکا ایکٹ، پولیس پر حملہ، اسلحہ ایکٹ، چوری، ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔