نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا عمل مزید آسان بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ملک بھر میں کسی بھی نادرا مرکز سے درخواست دی جا سکتی ہے، چاہے وراثتی جائیداد کسی بھی صوبے میں واقع ہو۔
ترجمان نادرا کے مطابق ادارے نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جانشینی سرٹیفکیٹ کے پرانے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے، جس کے تحت پہلے درخواست صرف اسی صوبے میں جمع کروائی جا سکتی تھی جہاں جائیداد موجود ہوتی۔اب نادرا کے 186 جانشینی سہولت مراکز پورے ملک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی درخواستیں وصول کریں گے۔ یہ مراکز اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں فعال ہیں۔
اس کے علاوہ قانونی ورثا اپنی بایومیٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی مرکز پر کرا سکتے ہیں۔بایومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی پہلے سے موجود ہے۔نادرا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاکہ یہ سہولت فوری طور پر فراہم کی جا سکے۔
اس فیصلے کو عوام کی سہولت اور عدالتی بوجھ کم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان








