خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی

ایک ہفتے قبل بھی سوڈان کے علاقے دارفور میں اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا-
attack

خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق شہریوں پر فضائی حملہ ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے کیا مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی سوڈان کے علاقے دارفور میں اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس حملے کا الزام بھی باغی فوج آر ایس ایف پر لگایا گیا تھا سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے اس حملے کی عالمی سطح پر مذمت کرتے ہوئے اسے ”بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی“ قرار دیا تھا۔

ٹرمپ کے حکم پر صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ،متعدد دہشتگرد ہلاک

واضح رہے سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب جمہوریہ کانگو کے شمالی صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 700 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

واٹس ایپ میں نیا اسرائیلی وائرس پھیلنے کا انکشاف

عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کے شمالی کیوو صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی میں اب تک 700 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

روانڈا کے حمایت یافتہ مسلح گروپ نے ملک کے مشرق کے سب سے بڑے شہر گوما پر قبضہ کر لیا ہے، اور رضاکاروں اور جدوجہد کرنے والی کانگولیس فوج کی جانب سے ان کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر جنوب کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ 700 افراد ہلاک اور2,800 افراد زخمی ہوئے ہیں جو عالمی ادارے صحت کی سہولیات میں زیرعلاج ہیں، اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ جین پیئر لاکروکس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر آپ ماضی پر نظر ڈالیں تو اس میں وسیع تر علاقائی تنازع کو جنم دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

نیتن یاہو نے ریٹائرڈ میجر کو اسرائیلی فوج کا نیا چیف مقرر کردیا

دوسری جانب ڈی آر سی کے رہنما نے روانڈا کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد انہیں بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے،ایم 23 باغی گروپ کے رہنما کورنیل نانگا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ “ہم کنشاسا تک آزادی کا مارچ جاری رکھیں گے“ کورنیل نانگا کا یہ اعلان گروپ کی جانب سے گوما پر قبضہ کرنے کے چار دن بعد وہاں لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہتھیار ڈالنے والے کانگولیس فوجیوں کو ٹرکوں پر بٹھا کر شہر سے باہر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔

Comments are closed.