سوڈان کے علاقے دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے اسپتال میں گھس کر 460 افراد کو قتل کر دیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق، ریپڈ سپورٹ فورسز نے شمالی دارفور کے صوبائی دارالحکومت الفشر پر قبضہ کرنے کے بعد مریضوں سمیت اسپتال میں موجود سیکڑوں افراد کو ہلاک کیا۔عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ کے جنگجوؤں نے الفشر شہر کے اسپتال میں گھس کر 460 مریضوں اور دیگر شہریوں کو قتل کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق، جنگجو اسپتالوں کے علاوہ رہائشی گھروں میں بھی داخل ہوئے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران سوڈان پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔دوسری جانب، خانہ جنگی کے باعث 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جس سے اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے

کراچی،ای چالان سسٹم خامی، شہری کو غلط نمبر پلیٹ اور چالان موصول

شبر زیدی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج

سندھ میں ڈینگی کے وار ، 2 اموات اور 1,558 نئے کیسز رپورٹ

جنگ بندی کے بعد مزید 2 لاشیں اسرائیل کے حوالے

Shares: