سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان تصادم،پاکستانی سفارتخانہ بھی زد میں آگیا

0
38

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان تصادم کے دوران پاکستان کے سفارت خانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

باغی ٹی وی : خرطوم میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بدھ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آج سہ پہر سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں میں پاکستان سفارت خانے کی دیوار کو چند گولیاں لگنے کے بعد سفارت خانے میں موجود تمام افراد الحمدللہ محفوظ ہیں۔ ہم سوڈان میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

چین کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی،21 افراد ہلاک متعدد زخمی

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گولیاں لگنے سےعمارت کو نقصان پہنچا ہے یہ ویانا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کے مطابق میزبان ملک سفارتی مشنز کو سکیورٹی فراہم کرنے کا پابند ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں سوڈان میں لڑنے والے فریقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور سوڈانی حکومت سے پاکستانی سفارت خانے کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

سوڈان جھڑپیں: امریکی سفارتی قافلے پربھی فائرنگ

سفارت خانے نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی کی خراب صورت حال کےسبب تمام پاکستانیوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں گذشتہ ایک ہفتے سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

کویت کے ولی عہد کا قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان،الیکشن کرانے کا فیصلہ

Leave a reply