سوڈان کے مغربی شہر الفشیر میں پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے حملوں میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق آر ایس ایف نے شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور پناہ گاہوں، اسپتالوں سمیت متعدد شہری مقامات کو نشانہ بنایا۔ رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز بے گھر افراد کے ایک کیمپ پر ڈرون اور توپ خانے کے حملے کیے گئے جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی تھی۔ متعدد لاشیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ یہ حملہ ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے کیا گیا، جو گزشتہ ایک سال سے سوڈانی فوج کے خلاف خانہ جنگی میں مصروف ہے اور مغربی علاقے دارفور پر مکمل قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ الفشیر کی مقامی مزاحمتی کمیٹی کے مطابق “عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، کئی افراد زندہ جل گئے، اور کچھ کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔
کمیٹی نے بتایا کہ یہ حملہ دو ڈرونز اور آٹھ توپ خانے کے گولوں سے کیا گیا۔ ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 30 بتائی گئی تھی، جو بعد میں بڑھ کر 60 ہو گئی۔ حملہ یونیورسٹی کی حدود میں قائم دارالارقم کیمپ پر کیا گیا، جہاں ہزاروں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ شمالی دارفور کا دارالحکومت الفشیر اس وقت دارفور کا آخری بڑا شہر ہے جو اب تک ریپڈ سپورٹ فورسز کے قبضے میں نہیں آیا، جس کی وجہ سے یہ شہر ایک اہم اسٹریٹیجک جنگی میدان بن چکا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا انتخاب، پی ٹی آئی کا جے یو آئی سے رابطہ، حمایت کی درخواست
رجب بٹ نے فاطمہ خان کے الزامات مسترد کر دیے،مقدمےکا اعلان
گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ