گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ امریکہ میں قتل؟حقیقت کچھ اور نکلی

0
224
sudho

گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ اور بھارت کی پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب گولڈی برار کو امریکہ میں قتل کر دیا گیا،تا ہم امریکی پولیس نے گولڈی برار کے امریکا میں قتل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شام فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں تقریباً 5:25 پر یہ واقعہ پیش آیا جب سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کو گولیاں ماری گئیں، واقعہ گولڈی برار کی رہائشگاہ کے باہر پیش آیا، گولڈی برار گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد آئے اور گولیاں چلا کر موقع سے فرار ہو گئے، زخمی حالت میں گولڈی برار کو ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم گولڈی برار کی موت ہو گئی، واقعہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے،

سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

خیال رہے کہ گزشتہ برس 29 مئی کو سدھو موسے والا کو مشرقی پنجاب کے ضلع مانسا میں قتل کردیا گیا تھا۔ ان کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ کے اہم رکن گولڈی برار نے قبول کی تھی،

گینگسٹر ستندرجیت سنگھ عرف گولڈی براڑ کو بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ نے دہشت گرد قرار دے رکھا تھا، گولڈی برار 1994 میں مکتسر صاحب میں پیدا ہوئے تھے، اسکے والد پنجاب پولیس سے ریٹائرڈ ہیں،گولڈی برار نے اپنے چچا زاد بھائی کو قتل کرنے کے بعدجرم کی دنیا میں قدم رکھا اور آگے ہی بڑھتا چلا گیا تھا، چنڈی گڑھ کے اندسٹریل ایریا فیز-1 میں ایک کلب کے باہر 11 اکتوبر 2020 کی شب پنجاب یونیورسٹی کے طلبا لیڈر گرلال براڑ کو بھی گولڈی برار نے قتل کیا تھا،گرلال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی کا سب سے قریبی ساتھی تھا

امریکی پولیس نے گولڈی برار کے قتل کی خبروں کو غلط معلومات قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہا ہے تاہم یہ تصدیق کی جاچکی ہے کہ قتل کیا جانے والا گولڈی برار نہیں ہے، اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اب تک 37 سالہ زیویئر گولڈنی کے نام سے ہوئی ہے،

Leave a reply