نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں سفیان مقیم نے پہلے 2 میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی سپنرز کی فہرست میں ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
25 سالہ سفیان مقیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اپنے ون ڈے ڈیبیو پر جوہانسبرگ میں 52 رنز کے عوض 4 وکٹیں لی تھیں اور نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں انہوں نے 33 رنز کے عوض 2 شکار کیے، سفیان مقیم اب تک 2 ون ڈے میچز میں 14.16 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ، انہوں نے پہلے 2 ون ڈے میچز میں زیادہ وکٹوں کا ابرار احمد اور عثمان خان شنواری کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے جنہوں نے 6،6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں سفیان مقیم نے 12ویں نمبر پر سب سے زیاہ انفرادی سکور کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ون ڈے میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی ٹیم محض 208 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے، قانون کے تحت ان کے متبادل کے طور پر نسیم شاہ کو بھیجا گیا جنہوں نے 51 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور یوں پاکستان نے 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا۔
اس میچ میں 12ویں پوزیشن پر بیٹنگ کیلئے سفیان مقیم آئے جنہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 12ویں نمبر پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔انہوں نے 10 گیندوں پر 1 چھکے اور چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری جانب 11ویں نمبر کے بیٹر نسیم شاہ نے بھی میچ میں 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ محمد عامر کا اسی نمبر پر 58 رنز کا ریکارڈ توڑنے سے محض 7 رنز پیچھے رہ گئے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک
پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دیدی
کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد