آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران شوگر مل مالکان نے گنے کے کسانوں کو 3 ارب 4 کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق قانون کے تحت گنا خریدنے کے بعد ملز کو 15 دن کے اندر ادائیگی کرنا لازم ہے، تاہم کئی مل مالکان نے حکومت کے مقررہ ریٹ سے کم قیمت پر گنا خریدا اور مجموعی طور پر کسانوں کے 3 ارب 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔یہ حقائق کین کمشنر پنجاب کے آڈٹ کے دوران سامنے آئے۔ اکتوبر 2024 میں متعلقہ محکمے کو آگاہ کیا گیا، لیکن دسمبر 2024 میں آڈٹ رپورٹ فائنل ہونے تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
کوئٹہ قتل کیس: سردار کی ضمانت مسترد، مقتولہ کی والدہ رہا
کوئٹہ قتل کیس: سردار کی ضمانت مسترد، مقتولہ کی والدہ رہا
پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک،بھارتی بیان مسترد