اوکاڑہ باغی ٹی وی( ملک ظفر)گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا پورا معاوضہ دلوایا جائے گا- عرفا ن علی کاٹھیا
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفا ن علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا پورا معاوضہ دلوانے ،ان کی سہولت اور آسانی کے لئے متعلقہ افسران بھر پور اقدامات جاری رکھیں شوگر ملز انتظامیہ کا تعاون کاشتکاروں کی مشکلات کو کم کرنے کی کلید ہے ملک میں صنعتی اداروں کی ترقی خصوصاََ زراعت پر مبنی صنعتی ترقی کے لئے کاشتکاروں کی تکنیکی رہنمائی ان کی معاونت اور ان کی مشکلات کا حل ازحد ضروری ہے ہم اپنے کاشتکاروں کا کسی مخصوص طبقے سے استحصال نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو گنے کی قیمت کی ادائیگی ،گنے کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ آمنہ احسان ،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیوخالد جاوید بھٹی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران اورپرائس مجسٹریٹس گنے کی مقررہ نرخوں پر شوگر ملز کی جانب سے طے شدہ قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کو کسی سطح پر بھی مشکل پیش نہ آئے

Shares: