ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا، پنجاب سے آنے والا گنا خیبرپختونخواہ کے ٹریفک نظام کو درہم برہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے لگا،ڈیرہ دریا خان پل کی مخدوش حالت اور کھڑی ٹریفک کا وزن شدید خطرات کو دعوت دینے لگا،ڈیرہ اسماعیل خان کی شوگر ملز نے مقامی کاشتکاروں کو نظر انداز کرکے پنجاب کے کاشت کاروں سے زیادہ قیمت پر گنا خریدنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔سونے پر سہاگہ ٹریفک اصولوں کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالیوں پر کسی قسم کی چمک پٹی نہیں لگائی گئی جو حادثات کو جنم دے رہی ہے
صوبہ پنجاب میں کئی شوگر ملز ہونیکے باوجود پنجاب کا گنا ڈیرہ اسماعیل خان کی شوگر ملز تک ڈیرہ دریا خان پل کے ذریعے پہنچ رہا ہے۔ڈیرہ دریا خان پل جو پہلے ہی مخدوش حالت میں ہے اس پر گاڑیاں، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں رش کے باعث کھڑی ہو جاتی ہیں اور پل پر ہزاروں ٹن وزنی گاڑیاں ٹھہر جاتی ہیں جو کسی بھی بڑے حادثہ کو جنم دے سکتی ہیں۔دونوں جانب کی انتظامیہ کی جانب سے انتظامی امور میں کوتاہی کے باعث نہ تو ٹریفک کو کنٹرول کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف ٹریفک کے اصول نظر انداز کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کی شوگر ملز نے مقامی کاشتکاروں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے پنجاب کے کاشتکاروں سے بھاری قیمت پر گنا خرید رہی ہیںکیونکہ ملز انتظامیہ کو اس بات کا اچھی طرح ادراک ہے کہ مقامی کاشتکار سیزن کے اینڈ تک انڈنٹ کا انتظار کرتے رہیں گے اور سیزن کے آخر میں مقامی کاشتکار اپنا گنا پنجاب میں فروخت نہیں کر سکیں گے بلکہ کم قیمت پر بھی اپنا گنا ڈیرہ اسماعیل خان کی شوگر ملز کو فروخت کرنے پر مجبور ہوںگے اور مقامی کاشتکاروں کی اسی مجبوری کے باعث شوگر ملز انتظامیہ مقامی کاشتکاروں کو نظر انداز کرکے پنجاب سے آنے والا گنا خرید رہی ہیںاورشدیدرش کی وجہ ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیاہے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات بھی جنم لے رہے ہیں اور ڈیرہ دریا خان پل کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔
Shares: