ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا ننکانہ سٹی میں قائم سہولت بازا ر کا اچانک دورہ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کا ننکانہ سٹی میں قائم کیے گئے سہولت بازا ر کا اچانک دورہ۔ضلع بھر کے تمام سہولت بازاروں میں وافر مقدار میں اچھی کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے،اشیائے خورونوش کے مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سہولت بازاروں میں وافر مقدار میں اچھی کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے،سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ننکانہ سٹی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سستے سہولت بازار میں اشیائے خوروں نوش کے سٹالوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیونسپل کمیٹی اورمارکیٹ کمیٹی کا عملہ ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے سہولت بازار میں سبزیوں پھلوں، کریانہ، چینی اور آٹا کے پوائنٹس کے علاوہ سہولت بازار میں دیگر سٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے حکومتی ریلیف کے تحت قیمتیں کم ہونے اور معیار کے بارے بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کا کہناتھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کیے گئے سستے سہولت بازاروں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے سہولت بازاروں میں سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی حکومتی نرخوں پردستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹا،چینی،سبزیوں، پھلوں، دالوںودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،اشیائے خورونوش کے مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کیا جائے گابلکہ مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والوں کو جیل میں ڈالیں گے۔

Comments are closed.