سوئی ناردرن گیس کمپنی کے کمرشل صارفین کے لیےگیس فی یونٹ قیمت میں دوگنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمت میں 1480 روپے فی یونٹ اضافہ گیا ہے،گیس کی قیمت فی یونٹ1283 روپے سے بڑھا کر 3763 روپے کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافی صدف نعیم کی بیٹی ،بیٹے سے ملاقات، دیا چیک
نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے نیا ٹیرف یکم نومبر سے لاگو ہوجائےگا، کمرشل صارفین ایل این جی کی جگہ آر ایل این جی کا نیاکنٹریکٹ کریں، آرایل این جی کا نیا کنٹریکٹ نہ کرنے والےکمرشل صارف کا کنکشن کاٹ دیا جائےگا۔
رپورٹ کے مطابق کمرشل صارفین کوایل این جی1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو دی جارہی تھی, یکم نومبر سےکمرشل صارفین کو آر ایل این جی 3763 روپےفی ایم ایم بی ٹی یوملےگی, کمرشل صارفین میں فیکٹریاں، دکانیں، ہوٹل، تندور اور دیگرکاروباری ادارے شامل ہیں۔
قبل ازیں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس قلت پر قابو پانے کے لئے گھریلو کے بعد کمرشل صارفین کو بھی ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کیا نومبر میں کمرشل صارفین اوگرا کے منظور شدہ قیمت پر ایل پی جی خرید سکیں گے۔
راولپنڈی: ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک
ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ابتدائی طور پرگھریلو صارفین کو ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کیا تاہم بحران کی شدت بڑھنے کے خدشات کی وجہ سے کمرشل صارفین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جس پر اب کمرشل صارفین پینتالیس کلو گرام کا سلنڈر ایس این جی پی ایل سے وصول کر سکتے ہیں، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو کیساتھ ساتھ کمرشل صارفین سے بھی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے، سلنڈر کی سیکیورٹی اور قیمت کی ادائیگی پر کمرشل صارفین ایل پی جی مقررہ قیمت پر خرید سکیں گے۔