میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنوازکلوئی)2 روز قبل زہر پی کر خودکشی کرنے والا نوجوان دم توڑ گیا۔
باغان شہر کے گاؤں عارب ملاح کے رہائشی 22 سالہ عظیم ملاح ولد روشن ملاح نے 2 روز قبل زہر پی کر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔
خودکشی کرنے والے نوجوان کو رورل ہیلتھ سینٹر باغان منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس کے معدے سے زہر نکالنے کی کوشش کی اور بعد ازاں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے پیش نظراسے کراچی کے جناح ہسپتال منتقل کیا۔جہاں علاج کے بعد جناح ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا،لواحقین کے مطابق گھر آنے کے بعد نوجوان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی، وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
میرپور ساکرو:2 روز قبل زہر پی کر خودکشی کرنے والا نوجوان دم توڑ گیا۔
